بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب ؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 25  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کے منصوبے پر عملدرآمد جاری ہے اور اب تک بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مختلف علاقوں میں 21 لاکھ 25 ہزار 296 جدید میٹرز نصب کیے جاچکے ہیں۔

وزارت توانائی کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ ملک کی مختلف ڈسکوز میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے اور اس حوالے سے تازہ اعداد و شمار بھی ایوان کو فراہم کیے گئے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق لیسکو اسمارٹ میٹرز لگانے کے حوالے سے سب سے آگے ہے، جہاں اب تک 11 لاکھ 53 ہزار 556 میٹرز نصب کیے جاچکے ہیں۔ گیپکو کے علاقوں میں 3 لاکھ 48 ہزار 135 جبکہ میپکو میں 2 لاکھ 29 ہزار 719 اسمارٹ میٹرز لگائے گئے ہیں۔

اسی طرح آئیسکو کے صارفین کے لیے ایک لاکھ 19 ہزار 372، فیسکو میں ایک لاکھ 11 ہزار 948 اور پیسکو کے علاقوں میں 60 ہزار 685 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کے الیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 50 ہزار 599، حیسکو میں 19 ہزار 620 جبکہ سیپکو میں 13 ہزار 432 اسمارٹ میٹرز لگ چکے ہیں۔

دوسری جانب کیسکو کے علاقوں میں 9 ہزار 194، ہزیکو میں 7 ہزار 659 اور ٹیسکو کے مختلف علاقوں میں ایک ہزار 377 اسمارٹ میٹرز نصب کیے گئے ہیں۔

وزارت توانائی کے مطابق اس جدید میٹرنگ سسٹم کے ذریعے بجلی کے استعمال کی نگرانی زیادہ مؤثر بنائی جاسکے گی۔ اس کے علاوہ میٹر ریڈنگ میں بہتری، صارفین کے بجلی استعمال سے متعلق درست معلومات کے حصول اور تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کی نگرانی میں بھی مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق اسمارٹ میٹرز بجلی کے استعمال کا ڈیٹا بہتر انداز میں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس سے بجلی کی تقسیم، نگرانی اور انتظامی نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے میں معاونت ملے گی۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے اور مستقبل میں اس جدید نظام کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…