ملک کو بہت سی مشکلات درپیش ہیں اور کراچی آپریشن کا مقصد ان مشکلات سے نمٹنا ہے۔ ہمارا مقصد امن وامان کو بہتربنانا ، دہشت گردوں اور مجرموں کو ختم کرنا اور کراچی کے عوام کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے۔ وفاقی وزیر نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ کراچی آپریشن کسی فرد یا پارٹی کے خلاف ہے حکومت میں آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) تمام سیاسی پارٹیوں کو متحد کر کے قومی مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کی۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن بھی تمام جماعتوں کی باہمی رضامندی کے بعد شروع کیا گیا نیشنل ایکشن پلان سیاسی رہنماﺅں نے تیار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اس پلان کا حصہ ہے۔ کراچی میں دہشت گردی اور امن واما ن کے صورتحال قومی مسئلہ ہے اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔