منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کسی بھی سطح کی مختصر یا طویل جنگ کیلئے تیار ہے، خواجہ آصف

datetime 4  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی قیادت پر جنگی جنون سوار رہا تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، پاکستان کسی بھی سطح کی مختصر یا طویل جنگ کے لیے تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کئی برسوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے انٹرویو میں بھارتی فوج کے سربراہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہاکہ اگر بھارت نے قلیل یا طویل مدت جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ پاکستانی مسلح افواج نے 1965 میں بھارتی فوج کے عزائم خاک میں ملا دئیے تھے اور اب وہ زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر ملکی بقاءکا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے سمیت پوری دنیا میں امن کا خواہاں ہے لیکن اگر اسے اکسایا گیا تو وہ ”مناسب“جواب دینے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز بھارت کے آرمی چیف جنرل دلبیر سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر انڈیا اپنی سرحدوں پر جارحانہ فوجی کارروائی کے لیے تیار ہے۔دلبیر سنگھ نے جموں اور کشمیر میں جنگ بندی کی حالیہ مبینہ خلاف ورزیوں اور اس وجہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر نئی دہلی کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ضرورت ہے۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…