اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت نے ایم کیو ایم کو منانے کا ٹاسک مولانا فضل الرحمان کو سونپ دیا، متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی شرائط تسلیم کئے جانے تک حکومت سے دوبارہ بات چیت سے انکارکردیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سےرابطہ کرکےایم کیوایم کومنانے کی درخواست کی، اس پرمولانافضل الرحمان نے متحدہ قومی موومنٹ سے رابطہ کیا توفاروق ستارنے اپنی شرائط تسلیم کیے جانے تک دوبارہ بات چیت سے انکارکردیا۔ انہوں نے مولانافضل الرحمان سے کہا کہ بطورثالث ان کافرض ہے کہ جائز مطالبات منوانے کے لئے وہ حکومت کوآمادہ کریں۔ فاروق ستار نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کرکے شکایت ازالہ کمیٹی کے قیام کے مسودے پر ڈیڈلاک سے بھی آگاہ کیا ۔ ذرائع کےمطابق اس صورت حال کےبعد حکومت کی قانونی ٹیم وزیر اعظم ہائوس میں سرجوڑ کربیٹھ گئی ہے