میں بند نہیں بنائے گئے، اللہ نے صوبے کو سیلاب سے بچالیا، سندھ کے لوگ بھی خیبرپختونخوا کی طرح تبدیلی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز پر بلا وجہ تنقید کی جاتی ہے میں رینجرز کو دعوت دیتا ہوں کہ خیبرپختونخوا میں جو کرپٹ لوگ ہماری حکومت سے بچ جائیں انہیں وہاں آکر گرفتار کریں۔چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عام انتخابات میں دھاندلی کا سچ ڈھائی سال بعد عوام کے سامنے آیا، پنجاب اورسندھ نےاپنا اپنا الیکشن کمشنر رکھا اورالیکشن کمیشن نے ان کی مدد کی جب کہ اب ناقابل اعتماد امپائرز سے الیکشن نہ کرایا جائے۔ عمران خان نے کہاکہ انتخابات میں جن خامیوں کی نشاندہی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں کی گئی چیف الیکشن کمشنر نے انہیں دور کرنے کا وعدہ کیا ہے تاہم 4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر کےباہر مظاہرہ ضرور کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے جب کہ ایسے تمام لوگوں کو پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ٹکٹ دینے میں جو غلطیاں ہوئی وہ دوبارہ نہیں دہرائی جائیں گی۔