شکار پور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ میں کرپشن نہیں لوٹ مار ہورہی ہے . دبئی میں محل خریدے جارہے ہیں . رینجرز کو دعوت دیتا ہوں اگر خیبرپختونخوا میں ہم کرپٹ لوگوں کو نہ پکڑ سکے تو وہ آکر پکڑیں . پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر نے والوں کو پارٹی سے نکال دیا جائیگا ۔شکارپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ سندھ میں آنے کا مقصد بلدیاتی انتخابات کی تیاری ہے۔ سندھ کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے بلکہ یہاں بات کرپشن سے بھی آگے نکل کر لوٹ مار تک پہنچ چکی ہے اور جو پیسہ سندھ کے لوگوں پر خرچ ہونا چاہیے وہ طاقتور لوگوں کی جیب میں جاتا ہے جبکہ عوام کے ترقیاتی منصوبوں کے پیسوں سے دبئی میں لوگ محلات بنارہے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ پچھلے 5 سال میں سندھ کی ڈیویلپمنٹ پر 900 ارب روپے خرچ ہونے تھے جو کرپشن کی نذر ہوگئے، صوبے