اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 ستمبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر جلسے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے. پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فیصل جاوید عباسی نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر 4 ستمبر کو پی ٹی آئی کے جلسے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس جلسے میں الیکشن کمیشن کے عملے کے خلاف احتجاج بھی کیا جائے گا۔فیصل جاوید عباسی نے مزید بتایا کہ جلسے میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان الیکشن کمیشن کے عہدیداران کو مستعفی ہونے کے لیے آخری تاریخ دیں گے بصورت دیگر پی ٹی آئی اس جلسے کو دھرنے میں بھی تبدیل کرسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈی چوک کے جلسے میں الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنے کی حکمت عملی بھی بتائیں گے۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے ممبران کے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حوالے سے ملک کی تمام 21 سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان کے اس مؤقف کی تائید اور حمایت کی ہے اور اگر تمام سیاسی جماعتوں نے ان کے مؤقف کی تائید کی تو سٹرکوں پر تحریک چلائی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن کا عملہ مستعفی نہ ہوا تو پی ٹیٓئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر کے سامنے دھرنا دے گی۔
تحریک انصاف نے 4 ستمبر کو ڈی چوک پر جلسے کا باقاعدہ اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیفٹننٹ کرنل کی اہلیہ کا سربراہ شعبہ کے ساتھ ایشو چل رہا تھا، کیس ثابت ہونے پر معطل کردیا گیا اسی با...
-
نئے کرنسی نوٹ کب تک آئیں گے؟ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کےلئے پیر تا جمعہ نئے اوقات کار مقرر
-
ہونڈا CD 70 ایکسچینج آفر، پرانی بائیک دیں اور نئی لے جائیں
-
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
بارشوں کا نیا اسپیل 27 اگست سے آنےکو تیار ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
-
ہونڈا کی ایکسچینج سہولت، پرانی سی ڈی 70 دے کر نئی موٹر سائیکل حاصل کرنے کا موقع
-
حنا جاوید کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات
-
ایپل کی جانب سے آئی فون 18 سیریز کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا جا رہا ہے؟
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
حنا جاوید قتل کیس،قاتل شوہر کو جج نہ کرنے کی فرضی مثال، ملزم کا پرانا لیکچر وائرل
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
ایکنک نے لاہور ، بہاولنگر موٹروے کی منظوری دیدی



















































