منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی گمشدگی پراقوام متحدہ کا نوٹس

datetime 31  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے کراچی میں جاری آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے کارکنوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں حکومت پاکستان سے جواب طلب کرلیا ہے۔رپورٹ میں رینجرز اورقانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے کارکنان پر گرفتاریوں، حراست کے دوران بہیمانہ تشدد اور قتل کے واقعات کے ساتھ ساتھ تحفظ پاکستان ایکٹ پر بھی گہری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ہیومن رائٹس کونسل کے ورکنگ گروپ برائے گمشدگی نے اپنی مشاہداتی رپورٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے لاپتہ کارکنوں کے کیسوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ نے انتہائی تشویش کے ساتھ 35 کیسوں کو فوری ایکشن کیلیے حکومت پاکستان کو لکھاہے جن میں متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان کی اکثریت ہے۔ورکنگ گروپ نے حکومت کو یاددہانی کرائی ہے کہ اقوام متحدہ کے ڈیکلیئریشن کے آرٹیکل 2 کے مطابق کوئی ریاست کسی کو جبری گمشدہ کرنے کا عمل کرے گی نہ برداشت کرے گی اور نہ ہی اس کی اجازت دے گی۔ مزیدبرآں آرٹیکل 7 کے تحت کسی بھی قسم کے حالات میں افراد کی گمشدگی کے عمل کوجائز قرارنہیں دیاجاسکتااور آرٹیکل10 کے مطابق زیرحراست افراد کی گرفتاری اور زیرحراست رکھنے کی جگہ بشمول انھیں کسی اور جگہ منتقل کرنے کی مکمل اطلاع گرفتارفرد کے دستیاب اہل خانہ، وکیل یاقانونی طورپر اس اطلاع میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو فوری فراہم کی جائے۔ ورکنگ گروپ نے حکومت پاکستان کو ایم کیوایم کے کارکنان کی گمشدگی کے کیسز ارسال کرنے کے باوجود کسی قسم کا جواب موصول نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…