منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ’را‘ کی مداخلت کے ثبوت امریکا کو دیدیے: خواجہ آصف

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ کے بھارتی جارحیت سے متاثرہ گاؤں کندن پور کا دورہ، کہتے ہیں کہ پاکستان میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ مداخلت کر رہی ہے۔ امریکی مشیر سوزن رائس کو ثبوت کے ساتھ بات بتا دی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف سیالکوٹ میں بھارتی جارحیت کا نشانہ بننے والے گاؤں کندن پور پہنچے اور وہاں ہونے والی تباہی کا جائزہ لیا۔ بھارتی فائرنگ سے اس گاؤں کے 7 افراد شہید ہو گئے تھے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں ’را‘ مداخلت کر رہی ہے۔ سوزن رائس کے ساتھ ثبوت سے بات کی گئی ہے۔ بھارتی فورسز کی جارحیت کا معاملہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔ اس سے پہلے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی بھی سی ایم ایچ سیالکوٹ پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ مودی سرکار اندرونی خامیوں کو چھپانے کے لئے ایسی حرکتیں کر رہی ہے جس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالمجید چودھری اور سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان بھی سی ایم ایچ سیالکوٹ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے دوستی چاہتے ہیں لیکن شہریوں کی جان ومال کی قیمت پر نہیں۔ واضع رہے کہ پچھلے دنوں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 9 نہتے پاکستانی شہید اور پچاس زخمی ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…