پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ضلع نظامت ، نائب نظامت اور چاروں ٹاونز میں سے تین کی نظامت پاکستان تحریک انصاف کے حصہ میں آ ئی ، ایک ٹاؤن کی نظامت پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔ خیبر پختونخوا سمیت پشاور میں ضلعی نظامت ، ٹاونز اور تحصیل نظامت کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ارباب محمد عاصم ضلع ناظم پشاور جبکہ قاسم علی شاہ ناٰئب ناظم منتخب ہوگئے۔ پشاور کے چاروں ٹاؤنز میں ٹاؤن وان سے زاہد ندیم ناظم ، شعیب بنگش نائب ناظم ، تاون ٹو سے فرید اللہ ناظم ، اسرافیل نائب ناظم ، ٹاؤن تھری سے ارباب محمد علی ناظم جبکہ ٹاؤن فور سے مسلم لیگ ن کے ہارون صفت ناظم منتخب ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر ریاض محسود نے ووٹنگ کے لیے ایک بجے کا وقت دیا تھا ، پی ٹی ا?ئی کی جانب سے ارباب محمد عاصم کو ضلع ناظم نامزد ہونے پر یونس ظہیر نارض ہوگئے۔ یونس ظہیر نے بھی محمد عاصم کے مقابلے میں کاغذات جمع کرائے تھے بعد میں وزیراعلیٰ کی مداخلت پر یونس ظہیر نے اپنے کاغذات واپس لے لیے۔ ارباب محمد عاصم کو بلا مقابلہ ناظم اور قاسم علی شاہ کو نائب ناظم پشاور منتخب کر دیا ، سہہ فریقی اتحاد کے کونسلر کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث انھوں نے ووٹنگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔