بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ امر یکہ

datetime 30  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کی ذمہ داری کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جوش ایرنسٹ نے یہ بیان واشنگٹن پوسٹ میں ایک امریکی تھینک ٹینک کی شائع ہونے والی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دیا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ اگلے دس سالوں میں پاکستان ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کے حوالے سے امریکا اور روس کے بعد تیسرے نمبر پر آ جائے گا۔ایرنسٹ نے کہا ‘ہمیں یقین ہے کہ حکومت پاکستان اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ اور ان کو سنجیدگی سے لیتا ہے’۔ پاکستان نے امریکی روزنامے کی رپورٹ کو ‘بے بنیاد’ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ایرنسٹ نے بتایا کہ انہوں نے تھینک ٹینک کی رپورٹ دیکھی ہے لیکن اس معاملے پر ایسا کوئی سرکاری تجزیہ موجود نہیں جسے میڈیا سے شیئر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا صدر بارک اوباما’ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا’ کا طویل المیعاد ہدف رکھتے ہیں۔اوباما ہر دوسرے سال اس ہدف کی تشہیر کیلئے عالمی کانفرنس بھی منعقد کرتے ہیں اور یہ آئندہ بھی ان کی خارجہ پالیسی میں ترجیحی ہدف رہے گا۔ایرنسٹ نے بتایا کہ اگلی ایٹمی کانفرنس اگلے سال واشنگٹن میں منعقد ہو گی۔وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری نے مزید کہا ‘دوسری اہم بات یہ ہے کہ ان ذخائر کی حفاظت پاکستان اور اس جیسے دوسرے ملکوں کی ذمہ داری بنتی ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…