اسلام آباد(نیوزڈیسک)امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس آج
ایک روزہ دورے پر پاکستان آ رہی ہیں۔ وہ وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف سمیت اہم شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گی۔ خطے میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خطرناک صورت حال پیداہوچکی، افغانستان میں امن عمل کی کوششوں کوسبوتاژ کرنےمیں بڑا کرداربھارت کا ہے، پاکستان خطے میں امن عمل کیلئےکوششیں کررہاہے، یہ سب بتایاجائےگا امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کو، جو اسلام آباد میں وزیراعظم ، آرمی چیف اورسرتاج عزیز سے اتوارکوملاقات کرنےوالی ہیں ۔ وزیراعظم نواز شریف کے اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع امریکی دورے کے ایجنڈے پر بھی بات ہو گی۔ ذرائع نے بتایاہےکہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کامیابیوں سے آگاہ کر کے امریکا سے اتحادی سپورٹ فنڈ کی بحالی کی بھی بات کرے گا ۔ امریکا پرواضح کردیاجائےگا کہ اگرنریندرمودی سرکار نے جارحیت نہ روکی تو نتائج پورے خطے کیلئےخطرناک ہوں گے
امریکا کی قومی سلامتی کی مشیر آج پاکستان آئینگی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں