اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کو امریکہ کے پہلے سرکاری دورے کی دعوت مل گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظ م کو امریکی حکومت کی جانب سے دعوت دی گئی ہے ، وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر باراک اوبا ما کے درمیان ملاقات22اکتوبر کو وائٹ ہاﺅس ہوگی ،امریکی نیشنل سیکیورٹی کی ایڈوائزر سوزن رائس بھی کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں ، اس دورے کے دوران ان کی وزیر اعظم نواز شریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ الگ الگ ملاقات ہوگی ، پاکستان اور امریکہ کے درمیان ان ملاقاتوں میں پاک افغان تعلقات ، افغان مصالحتی عمل سمیت بھارت کی طرف سے پاکستانی بارڈر پر جاری جارحیت پر گفتگو کی جائے گی ، ذرائع کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائز کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ، امریکہ اور پاکستان کے درمیان ایک وقفے کے بعد ان ملاقاتوں کو بہت زیادہ اہمیت کا حامل قرار دیا جارہاہے