اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

نصف صدی گزر نے کے باوجودبھارت کے پاکستان کیخلاف جنگی عزائم برقرار

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارت نے پاکستان کے ساتھ 1965 کی جنگ کے پچاس سال پورے ہونے پر ایک طرف تو آج اپنے ملک میں تین ہفتے طویل دورانیے کی تقریبات کا آغاز کر کے کیا ہے اور دوسری طرف سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے جس میں 9 افراد کی شہادت اور 47 افراد زخمی ہو گئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ نصف صدی گزر جانے کے باوجود پاکستان کیخلاف اسکے جنگی عزائم برقرار رکھے ہوئےہیں۔ رواں ہفتے میں ہی بھارت نے قومی سلامتی کے مشیروں کی سطح پر ہونے والے مذاکرات کو منسوخ کر دیا تھا اور اس سے قبل گزشتہ برس وہ سیکرٹری سطح کے مذاکرات بھی منسوخ کرچکا ہے جس سے بھارت کی اس سوچ اور ذہنیت کی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ وہ سیاسی اورسفارتی سطح پر پاکستان سے مذاکرات کرنے پر آمادہ نہیں ہے البتہ اپنی برتری اور بالادستی کے ساتھ پاکستان کو دباﺅ میں لا کر صرف دہشت گردی کے موضوع پر بات چیت کرنے کا حامی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ مشیروں کی سطح پر مذاکرات کی منسوخی کے باوجود وہ آئندہ ماہ پاکستان رینجرز اور بھارتی سکیورٹی فورسز کے سربراہان کی ملاقات کو قائم رکھے ہوئے ہے جو نئی دہلی میں طے ہے۔ دریں اثناء 1965 کی ہاری ہوئی جنگ کی یاد کوجشن کے انداز میں اپنی فتح کا تاثر قرار دینے پر بھارت میں ناقدین کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی دانشور اور عسکری تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے خوشگوار پیغا ما ت آ رہے ہیں اور بھارت بھی تعلقات میں بحالی کا دعویدار ہے تو ان حالات میں ایسے جشن منانے سے صورتحال ناخوشگوار ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…