اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم محمد نوازشریف آج ایوان وزیراعظم میں ایک انتہائی اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اس اجلاس کی وجہ سے ہفتہ اتوارکو وزیراعظم محمد نوازشریف نے مری یا رائے ونڈ جانے کا پروگرام منسوخ کردیا ہے۔ یہ اجلاس بھارتی سکیورٹی فورسز کی ورکنگ باﺅنڈری پر بدترین بلا اشتعال وحشیانہ گولہ باری میں آٹھ پاکستانیوں کی شہادت اور درجنوں بے گناہ پاکستانی عورتوں، مردوں ، بچوں ، بوڑھوں کے زخمی ہونے سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کرے گا۔ سابق وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری اور ایم کیو ایم کے بعد پی پی پی کی قیادت کے سخت بیانات کا جائزہ بھی اس اجلاس میں لئے جانے کا امکان ہے۔ وزیراعظم اجلاس کے شرکاء کو قازقستان او ربیلاروس کے حالیہ دوروں کے بارے میں بریف کریں گے۔ اجلاس میں سول کے علاوہ عسکری عہدیداروں کی شرکت خارج ازمکان نہیں ہے۔