اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا:45ہزارمنتخب بلدیاتی نمائندے آج حلف اٹھائینگے

datetime 29  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوامیں 45ہزارکے قریب منتخب بلدیاتی نمائندے آج اپنے عہدوں کاحلف لے رہے ہیں، ضلع پشاورمیں 4ہزار7 سومنتخب نمائندے حلف لیں گے جبکہ کل ناظمین اورنائب ناظمین کے نتخابات عمل میں لائے جائینگے۔30 مئی کوخیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 45ہزارعوامی نمائندے منتخب ہوئے،جن سے آج عہدوں کاحلف لیاجائیگا،پشاورمیں حلف لینے والے ان منتخب نمائندوں کی تعداد4ہزار7 سوہے۔ضلع وٹاون وتحصیل کونسلز کے ناظمین ونائب ناظمین کے انتخابات اتوارکیروزہونگے۔بلدیاتی نمائندوں کی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اختیارات کی نچلی سطح پرتقسیم کے اصل مرحلے کاآغازہوگا،خیبرپختونخوامیں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پرنمائندیمنتخب ہوئے ہیں اورماضی کے برعکس ان کے اختیارات میں اضافے سے ان میں جوش وخروش پایا جاتا ہے۔ خیبر پختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف 9اضلاع جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن،جمعیت علما اسلام اورعوامی نیشنل پارٹی4،4،جماعت اسلامی 2اورپاکستان پیپلزپارٹی ایک ضلع میں اپنے ناظمین لانے کی پوزیشن میں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…