اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر حملے کی صورت میں ردعمل کی نوعیت اور وقت پاکستان طے کرے گا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان محدود جنگ کی گنجائش نہیں، بھارت سوچی سمجھی سازش کےتحت سرحدپرکارروائیاں کررہاہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی مسائل سےتوجہ ہٹانےکےلیےسرحدپرکشیدگی بڑھارہاہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی بھارت نے پاکستانی علاقوں میں بلااشتعال گولے باری کی .سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے 8 نہتے پاکستانی شہید ہو گئے جبکہ ماں بیٹے سمیت 50 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 22 خواتین بھی شامل ہیں ۔ سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کے قریبی گاؤں کندن پور کے در و دیوار بھارتی فائرنگ اور گولہ باری نے چھلنی کر دیے ۔ چارواہ سیکٹر کا گاؤں باجرہ گڑھی بھی بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی زد میں ہے ۔ مارٹر گولوں سے چھتیں گر گئیں ، دیواروں پر گولیوں کے نشان ہیں ۔ یہاں بھی ایک شخص شہید اور اس کا بیٹا زخمی ہو گیا ۔ گھروں کو تالے لگا کر لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ کندن پور میں شہدا کی نمازجنازہ کے موقع پر وطن سے محبت کے مناظر بھی دکھائے دیئے ۔ جنازوں کے شرکا ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا کر جنازگاہ پہنچے اور بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔
حملہ ہوا تو ردعمل کی نوعیت اور وقت پاکستان طے کریگا، خواجہ آصف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں