اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجھے خبرملی ہے کہ میرے خلاف الیکشن کمیشن ریفرنس لارہاہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق عمران خان نے کہاکہ مجھے خبرملی ہے کہ الیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ میں الیکشن کمیشن کے ریفرنس کاسامناکرنے کے لئے تیارہوں ۔انہوں نے کہاکہ اگرالیکشن کمیشن میرے خلاف ریفرنس لایاگیاتومیں اس چیلنج کوقبول کرتاہوں اورمیں بھی الیکشن کمیشن کے بارے میں ثبوت سامنے لاﺅں گا۔واضح رہے کہ عمران خان نے انتخابی دھاندلی کے الزامات میں مطالبہ کیاتھاکہ الیکشن ٹریبونلز کے فیصلوں کے بعد الیکشن کمیشن کے چاروں ممبران کوان کے عہدوں سے ہٹادیاجائے جس کی پیپلزپارٹی نے بھی حمایت کی تھی جبکہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات پرویزرشید نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے ممبران کوہٹانے کااختیارحکومت کے پاس نہیں ہے بلکہ الیکیشن کمیشن کے ممبران کوہٹانے کے لئے آئین میں طریقہ کارموجود ہے ۔