اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن کاحتمی اعلان ،ن لیگ کا صدیق بلوچ کے بیٹے کو میدان میں لانے کاحیرت انگیز فیصلہ- این اے 122اور این اے 154میں ضمنی الیکشن 11اکتوبر کو کروائے جائیں گے ، سمری چیف الیکشن کمشنر کو ارسال کردی گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد دونوں حلقوں کے انتخابات کالعدم قرار پانے کے بعد وہاں 11اکتوبر کو الیکشن کروانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں سمری باضابطہ منظوری کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو بھیج دی گئی ہے ، خیال رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی درخواست پر این اے 122کے انتخاب کالعد م قرار دیے تھے جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اپنی سیٹ سے نااہل قرار پائے تھے ، این اے 154پر جہانگیر ترین اور صدیق بلوچ کے مابین الیکشن ٹربیونل میں کیس چل رہا تھا، اس حلقے میں کالعدم قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے اب 11اکتوبر کو الیکشن کروانے فیصلہ کی ہے ، نون لیگ کی طرف سے 122پر دوبارہ ایاز صادق جبکہ این اے 154پر نااہل قرار پانے والے صدیق بلوچ کے بیٹے کو امیدوار لانے کا فیصلہ کیا ہے ، تحریک انصاف ایاز صادق کے مقابلے میں امیدوار کی فیصلہ نہیں کرسکی ، ذرائع کے مطابق چودھری سرور متوق امیدوار ہوسکے ہیں