اسلام آباد ( نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) کاظم علی ملک نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں تیس فیصلے دئیے۔ مسلم لیگ (ن) کو فیصلے حق میں دینے پر کاظم ملک بہت اچھے لگتے تھے۔ ن لیگ نے الیکشن ٹربیونل جج کے بارے میں تعصب کا مظاہرہ کیا۔کاظم علی ملک اور رانا زاہد کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے براہمداخ بگٹی کو مذاکرات کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ براہمداخ بگٹی کی مذاکرات کیلئے پیشکش وفاق کیلئے بڑی خبر ہے۔ بلوچستان کا مسئلہ طاقت کی بجائے مذاکرات کے ذریعے کیا جانا چاہئے۔