منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی فوج کی سیالکوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ ، 7 پاکستانی شہید ، 48 زخمی

datetime 28  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے خاتون اور بچے سمیت سات افراد شہید اور اڑتالیس زخمی ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے آج ایک بار پھر سیالکوٹ میں باجرہ گڑھی ، سجیت گڑھ ، چارواہ ، ہرپال اور چپراڑ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی ، پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جا رہی ہے۔ عیار دشمن بھارت نے سیالکوٹ سیکٹر میں سجیت گڑھ سیکٹر کے گاؤں ٹھٹھی خورد ، ٹھٹھی کلاں ، مہندر وال کو نشانہ بنایا جبکہ گاؤں عمرانوالی اور کندن پور پر بھی بھارتی فورسز نے مارٹر گولوں سے شیلنگ کی۔ چارواہ ، کھنور ، بلہے ، جمال جند ، دھمالاں ، ہرپال گاؤں ، گاؤں انولہ ، سیلم ، ہارنانوالی ، گاؤں چپراڑ ، دھول ملانے ، سہیل پور ، صالح پور اور نند پور کو بھی نشانہ بنایا۔ گولہ باری اور فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، بھارتی فورسز کی جانب سے ریسکیو پوسٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم کندن پور میں ریسکیو 1122 کی ہنگامی پوسٹ قائم کر دی گئی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…