اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماءشیری رحمان نے کہاہے کہ سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے بارے میں کوئی دورائے نہیں ہوسکتی ۔انہوں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اہم رہنماﺅں پرکرپشن کے الزامات لگاکربدنام کیاجارہاہے جوکہ بلاجواز ہے ۔شیری رحمان نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی اپنے خلاف الزامات کاسامناکرنے کے لئے تیارہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے کبھی بھی جمہوریت کے خلاف کوئی سازش نہیں کی اورنہ ہی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عدالتوں اورقومی اداروں کااحترام کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لگتاہے کہ پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اوریہ کارروائیاں روزبروزتیزہورہی ہیں اورہماری پارٹی ان کاڈٹ کرمقابلہ کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف تمام صوبوں میں انتقامی کاررائیوں کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی اوردنیاکوکیاپیغام دیاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کونیشنل ایکشن پلان پربھی وضاحتوں کی ضرورت ہے ۔پیپلزپارٹی کبھی بھی کرپشن کی حمایت نہیں کریں گے اوریہی محترمہ بے نظیربھٹوکامشن ہے ۔ جبکہ شیر ی رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگایا تو پھر جنگ ہوگی ۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ پیپلز پارٹی پر جو چاہے الزام لگایا جائے مگر دہشت گردی کا الزام نا لگایا جائے۔ اگر پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام لگایا تو پھر جنگ ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا کردار اور ماضی قوم کے سامنے ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنماوَں کو دہشت گردوں کی جانب سے شہید کیا گیا۔ پیپلز پارٹی پر دہشت گردی کا الزام قبول نہیں کیا جائے گا پھر چاہے یہ الزام حکومت کی جانب سے لگایا جائے یا کسی ادارے کی جانب سے۔ ایسا لگتا ہے نیب کو صرف پیپلز پارٹی نظر آتی ہے