اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے فیصلوں پر ضمنی انتخاب میں جائینگے، پرویز رشید

datetime 27  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سردار ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے فیصلوں پر ضمنی انتخاب میں جائیں گے، ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو زیادہ بڑی شکست کا سامنا ہوا ، عمران خان ایاز صادق کے حلقے میں انتخابات میں حصہ لیں۔ مسلم لیگ نون نے ایاز صادق اور صدیق بلوچ کے خلاف فیصلوں پر عوام کی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نواز لیگ کے مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویزرشید نے کہا کہ عمران خان فرار کا راستہ اختیار نہیں کرسکتے، قانونی اور عوامی دونوں عدالت میں پہلے سے بڑی کامیابی حاصل کرینگے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف فرار کا راستہ اختیار نہیں کرسکتی ، حیلے بہانے کوئی قبول نہیں کرے گا ،آپ کسی بھی حلقے میں ن لیگ سے کوئی انتخاب نہیں جیت سکتے،جب بھی ڈبے کھلتے ہیں تو شیر ہی نکلتا ہے، آپ نے تو آمریتوں سے تحفے میں نشستیں حاصل کی ہیں ، انتخابات سے بھاگتے ہیں، آپ عوام کا سامنا نہیں کرسکتے ، صرف سازش کرسکتے ہیں، انارکی پھیلا سکتے ہیں،ضرب عضـب میں دست و بازو بننے کے بجائے آپ نے دھرنا سیاست شروع کردی،عمران خان اور جہانگیر ترین کو انتخابات سے بھاگنے نہیں دیں گے، ریکارڈ کی درستی کے لیے عدالتوں سے رجوع ضرور کریں گے لیکن انتخابات پر اسٹے آرڈر نہیں لیں گے، دونوں میدانوں میں عمران خان کو سبق سکھائیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…