کراچی ( نیوز ڈیسک) کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 90روزریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا ہے، آج رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ انہیں عدالت پیش گیا کیا ، ذرائع کے مطابق انہیں ہتھکڑی لگائی گئی تھی جبکہ ان کے چہرے پر پیشانی کے اثرات بھی دیکھے جاسکتے تھے ، اس موقع پر ان کی اہلیہ اور بیٹی انسداد دہشت گردی عدالت میں موجود تھیں ، عدالت نے ان کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے ، واضح رہے کہ گزشتہ روز انہیں اپنے دفتر سے زیر حراست لیا گیا تھا ، ڈاکٹر عاصم پر پچھلے دور حکومت کے دوران ایل این جی کے غیرقانونی ٹھیکوں کی مد میں رشوت لے کر کرپشن کرنے سمیت متعدد الزامات ہیں ، مبینہ طور پر انہوں نے اربوں روپے کرکے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچایا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسے ایل این جی ٹائیکون اقبال احمد کے حوالے سے بھی تحقیات کی گئی ہیں ، منی لانڈرنگ سمیت غیرملکی اکائونٹس کے بارے بھی ان سے پوچھ گوچھ جاری ہے ، خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم سابق صدر آصف علی زرداری کے معتمد خاص اور ذاتی معالج بھی ہیں ، کہا جارہے کہ ایک نہایت اہم شخصیت کی کرپشن کے حوالے سے ان کے پا س معلومات ہیں ، سندھ میں بڑے سرکاری اہلکاروں کے خلاف کرپشن ختم کرنے کیلئے ہاتھ ڈالے جارہے ہیں زرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں بڑی بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں