اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناراض بلوچ رہمناﺅں سے مذاکرات کے لئے جلد حکومتی و قبائلی وفد لندن اور سوئزلینڈ جائے گا ، وفد میں قلات جرگہ میں شامل بعض قبائلی نواب اور سردار بھی شامل ہونگے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حالات کو بہتر کرنے کے لئے وفد کو سیاسی و عسکری قیادت کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔ بلوچ ریپبکن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ براہمداغ بگٹی کی جانب سے گزشتہ روز مذکرات پر ا?مادگی اورآزاد بلوچستان کے مطالبے سے دستبرادی کے اعلان کے بعد حکومت بلوچستان نے قلات جرگہ میں شامل قبائلءسرداروں اور نوابوں سے رابطوں کر کے ایک اعلیٰ سطحی قبائلی و حکومتی وفد سوئزلینڈ اور لندن بھجنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفد 9 سالوں سے جلا وطن نوابزادہ براہمداغ بگٹی اور خان آف قلات سمیت دیگر ناراض بلوچ رہنماﺅں سے مذاکرات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اس وفد میں وفاقی حکومت کی بعض اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہوں گی ، اس حوالے سے جلد ہی کوئٹہ اور اسلام آباد میں موجود اہم اجلاس متوقع ہیں۔