اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

ڈاکٹر عاصم حسین کی گرفتاری،خورشید شاہ پھٹ پڑے

datetime 26  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کی پہلی ہائی پروفائیل گرفتاری ، ڈاکٹر عاصم کو حساس اداروں کی طرف سے گرفتار کرنے پر خورشید شاہ برس پڑے ، انہوں نے کہا کہ اداروں کو سوچنا ہوگا ، طاقت اور جبر پر ریاست نہیں چل سکتی ، ملک میں یہ کیا ہورہا ہے ، اس طرز عمل سے خطرناک نتائج نکلیں گے ، خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری قابل مذمت ہے ، کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ الزامات لگا کر بغیر تفتیش کیے مجرم قرار دینے سے پہلے ہی گرفتار کر لیا جائے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ دیکھے کہ اس ملک میں کیا ہور ہاہے ، اداروں کے اندر اداروں کا بننا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ، حکومت کو اعتما د میں نہیں لیا جاتا کاروائی ہوجاتی ہے ، خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم کچھ دن پہلے کرپشن کیس میں ضمانت پر رہا ہونے کے بعد دبئی چلے گئے تھے ، آج کراچی میں وہ اپنے دفتر پہنچنے پر حساس اداروں کی طرف سے زیر حراست لے لیے گئے ، ان پر اپنی وزارت کے دوران ایل این جی کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کے سیکنڈل سمیت مختلف الزامات ہیں ، دوسری طرف نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نیب ترجمان کا کہنا ہے کہ نیب کے اندر سابق وزیر پٹرولیم اور چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم پر کوئی کیس دائر نہیں ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…