اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر پٹرولیم اور موجودہ چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر عاصم کو گرفتار کر لیا گیا، نجی ٹی وی سماءکے ذرائع کے مطابق ان کے دفتر کے باہر سادہ کپڑوں میں حساس ادارے کے اہلکار اور ریجنرز کے اہلکار موجود تھے صبح وہ جونہی دفتر پہچے ان سے پوچھ گوچھ کیلئے حراست میں لے لیا گیا ، مزید تحقیقات کیلئے ان سے تفتیش کی جارہی ہے ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے وزارت پٹرولیم میں ایل این جی کے ناجائز ٹھیکے رشوت لے کر اپنی من پسند کمپنیوں کو دیے ، اس کے علاوہ اور بھی سنگین کرپشن کے الزامات پر ان پر لگائے گئے ہیں جنہیں نیب کے حکام دیکھ رہے ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سے کرپشن کے الزامات پر پوچھ گوچھ کی جارہی ہے ، خیال رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست گردانےجاتے ہیں اور وہ پچھلے دور حکومت میں وفاقی وزیر پٹرولیم بھی رہ چکے ہیں