اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نوازشریف ایم کیو ایم کے رہنماﺅں سے براہ راست ملاقات کیلئے تیار ہوگئے ہیں۔قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونےوالے رشید گوڈیل کی طبیعت بہتر ہوتے ہی ایم کیو ایم کے رہنما اسلام آباد جائیں گے۔وزیراعظم نوازشریف سے مولانافضل الرحمان کی ملاقات کی اندرونی کہانی باہر آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے جائز تحفظات کے ازالے پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سے مذاکرات کے دوران الطاف حسین سے ٹیلے فون پر 2 بار بات ہوئی ، انہیں بتایا کہ کراچی آپریشن نہیں رکے گا جس سے انہوں نے بھی اتفاق کیا۔وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اگر رشید گوڈیل پر حملہ نہ ہوتا تو وہ ایم کیو ایم ارکان کو اپنے ساتھ اسلام آباد لے کر آتے۔ مولانا فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے 9 تحفظات کی فہرست بھی وزیر اعظم کو پیش کی اور بتایا کہ مذاکرات کے دوران ایم کیو ایم قائد الطاف حسین سے دو بار ٹیلی فون پر بات ہوئی،ان پر واضح کیا کہ کراچی آپریشن نہیں رکے گا۔ الطاف حسین نے بھی کہا کہ وہ کراچی آپریشن رکوانا نہیں چاہتے تاہم آپریشن کے دوران ایم کیو ایم سے ہونے والی نا انصافیوں کا تدارک چاہتے ہیں ۔وزیر اعظم نے کراچی آپریشن جاری رکھنے پر اتفاق کو اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کیا اور ایم کیو ایم کے رد عمل کو بھی سراہا۔
مزیدپڑھیئے :فضل الرحمان نے وزیراعظم کوایم کیوایم کے تحفظات سے آگاہ کردیا