اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کی جس میں انہوں نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ہونے والی پیش رفت اور متحدہ قیادت کے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس
اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے رہنماﺅں
سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا،
مزید پڑھے: عمرا ن خان اورریحام خان میں دوریاں ،دونوں الگ الگ کیوں رہ رہے ہیں ؟ ایک دلچسپ انکشاف
اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ان کی کوششوں کو بھی سراہا۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کے استعفوں کے معاملے پر ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے کی توقع ہے۔