پشاور(نیوزڈیسک) پاک فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی وزیرستان میں 25 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جس کے بعد رواں ہفتے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی تعداد 133 ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق بمباریدہشتگرد ہلاک
مزید پڑھیئے :شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی فضائی کارروائی ،18دہشتگرد ہلاک
کے دوران 25 عسکریت پسند ہلاک جبکہ ان کے پانچ ٹھکانوں کو بھی تباہ کیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 18 ‘دہشت گرد’ مارے گئے تھے۔وفاق کے زیر انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان سمیت سات قبائلی ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا تھا۔پاک فوج کے مطابق آپریشن کے آغاز سے لیکر اب تک 2800 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ ایجنسی کے زیادہ تر علاقوں پر فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کو دہشت گردوں سے خالی کروانے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا دائرہ کار شمالی وزیرستان کے دوردراز علاقوں تک بڑھا دیا ہے۔