شمالی وزیرستان(نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں 18 دہشتگرد ہلاک متعدد خفیہ ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے ۔ اسلحے اور بارود کا ذخیرہ بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بھی شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں فضائی کارروائی میں 50 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے