جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی،لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی، 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج

datetime 17  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوزڈیسک)پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی حالیہ خلاف ورزی اور اس کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کرا کے تنائج سے پاکستان کو آگاہ کرے ۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیاءو سارک) کی طرف سے پیر کو دفتر خارجہ طلب کی گیا اور 15 اور 16 اگست کو بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی سیکٹر میں سیز فائر کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ۔ بھارتی فائرنگ کے نتیجہ میں 3 شہری شہید ہو گئے تھے جن میں 55 سالہ شفیع خان 56 سالہ شپل خان اور سارہ خاتون زوجہ محمد اشرف شامل ہیں ۔ بھارتی فائرنگ سے 15 شہری زخمی بھی ہوئے ۔ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پر زور دیا گیا کہ بھارت ان واقعات کی بہر صورت تحقیقات کرائے اور تحقیقات کے نتائج سے پاکستان کو آگاہ کرے اور بھارتی حکومت اپنے فوجیوں کو ہدایات جاری کرے کہ وہ سیز فائر کی پوری طرح پابندی کریں اور جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر امن برقرار رکھیں ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اس امر پر شدید افسوس اور گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران اب تک بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر سیز فائر کی 70 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے پاکستان نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…