اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نصف صدی سے زائد کا عرصہ گزر گیا ، بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی ،غرور اور زعم سے باہر نہ نکل سکا ، یوم آزادی کی خوشی میں ہر سال پاکستان کی جانب سے دی جانے والی مٹھائی اس سال بی ایس ایف نے لینے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر فاروق برکی نے پرچم کشائی کی۔اس پر مسرت موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور وطن کے دفاع کے عزم کو دہرایا گیا۔واہگہ بارڈر پر ہر سال یوم آزادی کی خوشی میں بھارتی سیکورٹی فورس کو دی جانے والی مٹھائی اس مرتبہ بی ایس ایف حکام نے لینے سے انکار کر دیا۔پاکستان حکام کی جانب سے بی ایس ایف کو یوم آزادی پر مٹھائی دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا جس پر بھارت نے انکار کر دیا۔