اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوئٹہ میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر ہوئی ، وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے پرچم کشائی کی، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ بھی شریک ہوئے۔ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی جشن آزادی پوری شان وشوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے ، مرکزی تقریب بلوچستان اسمبلی کے سبزہ زار پر ہوئی۔وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے پرچم کشائی کی ، تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ، صوبائی کابینہ کے ارکان ، ممبران اسمبلی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس دوران سکول کے بچوں نے قومی ترانہ بھی پڑھا ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن ہوگا تو پاکستان مستحکم ہوگا۔دوسری طرف بلوچستان ہائی کورٹ میں بھی پرچم کشائی کی گئی ، تقریب میں ججز کے علاوہ وکلا اور دیگر بھی شریک ہوئے۔