بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے کراچی میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی, گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب میں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ، گورنر سندھ نے مزار پر پرچم کشائی کی ، ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ، ان کا احتساب کیا جائے گا۔شہر قائد میں مزار گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔ کمانڈنٹ نیول اکیڈمی کموڈور فواد امین بیگ مہمان خصوصی تھے۔پاکستان نیول کالج منوڑہ کے 48 کیڈٹس اور 48 سیلرز نے مہمان خصوصی کو سلامی دی۔ پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے پاک ا?رمی کے جوانوں سے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔کموڈور فواد امین بیگ نے مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے مزار پرچم کشائی کی۔تقریب میں وزیر اعلٰیٰ سید قائم علی شاہ ، ان کی کابینہ کے ارکان اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد گورنر سندھ اور وزیر اعلٰیٰ نے صوبائی وزرا کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے ملک خاص طور پر کراچی میں امن کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔پاکستانی قوم کو منظم کرنے کی ضرورت ہے جن لوگوں نے پاکستان کو نقصان پہنچایا ، ان کا قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پاکستان آئین بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے سب کو ملک کام کرنے کی ضرورت ہے۔جمہوری نظام مضبوط ہوگا تو پاکستان مضبوط ہوگا ، سرکاری تقریبا ت کے بعد مزار قائد کو عام لوگوں کے لئے کھولا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…