اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھی شرانگیزی سے باز نہ آیا اور صبح سے ہی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں شدید فائرنگ کی جارہی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب دھرمسال میں شدید فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ بھارتی فوج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے مدار پور بٹک سیکٹر میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔