اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

جشن آزادی،ملک بھرمیں آتش بازی

datetime 14  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھرمیں جشن آزادی کادن شروع ہوتے ہی شہریوں نے آتش بازی شروع کردی ۔کراچی ،لاہور،پشاور،کوئٹہ میں آتش بازی 12.01منٹ پرآتش بازی شروع ہوگئی اورپاکستان کے عوام نے اس عزم کااظہارکیاکہ ہم ایک آزاد قوم ہیں ۔کراچی میں عزیزآباد میں شاندارآتش بازی کرکے جشن آزادی کاآغاز کردیاگیا،لاہورمیں بھی آتش بازی کاایسے نظارے پیش کئے گئے تمام دنیا دنگ رہ گئی اسی طرح پشاورمیں بھی آتش بازی کاشاندارمظاہرہ کیاگیاجبکہ کوئٹہ میں بھی رات کے بارہ بجتے ہی آتش بازی شروع کردی گئی ۔وفاقی دارلحکومت اورچاروں صوبائی دارلحکومتوں کے علاوہ ملک بھرمیں رات کے بارہ بجتے ہوئے ملک بھرمیں آتش بازی کی گئی ملک بھر میں یوم آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، اسلام آباد اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ملک بھر میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا جارہا ہے، گلی گلی، کوچے کوچے میں آزادی کے جذبے سے سرشار شہریوں نے چراغاں کیا اور قوم پرچموں سے اپنے گھروں کو سجایا جب کہ 13 اگست کی رات 12 بجتے ہی کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پر آسمان روشنیوں سےمنور ہوگیا، ملک کے مختلف حصوں میں جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں نوجوان، بوڑھے، بچے سب ہی ملی نغموں پر رقص کیا۔ یوم آزادی کے موقع پر کراچی سمیت دیگر شہروں میں منچلے رات کو سڑکوں پر نکل آئے اور یوم آزادی کا جشن منایا۔دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے كہ یہ دن خوشی كا بھی ہے، اﷲ تعالیٰ كے حضور سجدہ شكر بجا لانے اور اس عہد كو تازہ كرنے كا بھی كہ ہم متحد اور یكجان ہو كر ان مقاصد كے لئے جدوجہد كرتے رہیں گے جن كے لئے پاكستان حاصل كیا گیا تھا۔ انہوں نے كہا كہ شاعر مشرق علامہ اقبالؒ نے جنوبی ایشیا كے مسلمانوں كے لئے ایك آزاد و خودمختار ریاست كا خواب دیكھا ہے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ نے ولولہ انگیز تحریك كے ذریعے اس خواب كو تعبیر كی شكل دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…