بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان اورافغانستان کا خطے میں پائیدارامن،استحکام اورانسداددہشت گردی کے لیے مشترکہ کوششوں پراتفاق

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اورافغانستان نے خطے میں پائیدارامن،استحکام اورانسداددہشت گردی کے لیے مشترکہ کوششوں پراتفاق کرتے ہوئے ایک دوسرے پر اعتماد کرنے اوربرادرممالک کے درمیان بداعتمادی پیداکرنے والے عناصرکی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زوردیاہے،دونوں ممالک نے دوطرفہ تعاون کے فروغ ،تمام مسائل کوحل کرنے اورخطے کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے سٹریٹیجک شعبے میں اتفاق رائے پیداکرنے پررضامندی کا اظہارکیاہے جبکہ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا ہونے اور ملک میں امن اوراستحکام کی کوششوں میں ہرممکن مددکرنے کا واضح پیغام دیاہے،وزیراعظم کے مشیر خارجہ وقومی سلامتی سرتاج عزیز سے افغانستان کے اعلی سطح کے وفد نے وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی کی قیادت میںملاقات کی، وفد میںقائم مقام وزیردفاع معصوم ستنکزئی، افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے ڈائریکٹرجنرل رحمت اللہ نبیل اوردیگرافغان عہدیدارشامل تھے،ملاقات کے دوران فریقین نے دیگر امور کے علاوہ پاک افغان دوطرفہ تعلقات، افغانستان میں ابھرتی سیاسی وسیکورٹی صورتحال دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی کے شعبے میں تعاون اورامن ومفاہمت کے امور پر آزادانہ ماحول میں تبادلہ خیال کیا،مشیرخارجہ نے پاکستان کی طرف سے افغانستان کے ساتھ تعمیری اورمستقبل شناسی کی بنیاد پرتعلقات قائم کرنے کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ ملکرکام کرنے کے لیے تیار ہے،انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے پراعتماد کرنا چاہیے اورایسے عناصرکی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے جو دونوں ممالک کی توجہ اصل معاملات سے ہٹاکر دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے اوردونوں برادارممالک کے درمیان بداعتمادی پیداکرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،سرتاج عزیزنے افغانستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کے پاکستانی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے سوگوارخاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا ،انہوں نے مشترکہ چیلنجزسے نمٹنے اوردہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑپھینکنے کی غرض سے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا،انہوں نے افغان وفد کو یہ واضح پیغام پہنچایا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہا ر کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑا ہے اورافغانستان میں امن اوراستحکام کی کوششوں میں ان کی ہر ممکن مدد کرے گااوراس ضمن میں افغانوں کی قیادت میں امن اورمفاہمت کے عمل میں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا،افغان وزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے مشرکہ مفاد کے تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کےلئے پاکستان کےساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکیا،انہوں نے افغانستان اورخطے میں پائیدارامن،استحکام اورانسداددہشت گردی کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زوردیا،فریقین نے دوطرفہ تعاون کے فروغ ،تمام مسائل کوحل کرنے اورخطے کو درپیش سیکورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کےلئے سٹرٹیجک شعبے میں اتفاق رائے پیداکرنے پررضامندی کا اظہارکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…