بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم سے ایران اورافغانستان کے وزرائے خارجہ کی الگ الگ ملاقاتیں

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد نوازشریف نے ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی لعنت پر باہمی تعاون کے ذریعے ہی قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم رکھتا ہے اور چاہتا ہے کہ دیگر ممالک سے تعاون کو فروغ دیا جائے۔وہ جمعرات کو یہاں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے الگ الگ ملاقاتوں میں بات چیت کررہے تھے ۔ایرانی وزیرخارجہ محمد جوادظریف سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورزیرغورلائے گئے،وزیراعظم نے ایٹمی معاملے پر عالمی طاقتوں سے ہونے والے معاہدے کوانتہائی مثبت پیشرفت قراردیاایرانی وزیرخارجہ نے اس معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردارکو سراہا، جبکہ افغان وزیرخارجہ اصلاح الدین ربانی نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اورافغانستان کے تعلقات پرتبادلہ خیال کیاگیاذرائع کے مطابق وزیراعظم نے افغانستان کوپاکستان کا اہم ہمسایہ برادرملک قراردیتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا،ملاقات میں پاک افغان سرحد بہتر مینجمنٹ کے علاوہ دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر بھی بات کی گئی،وزیراعظم نے دہشت گردی کی تمام شکلوں کی مذمت کے پاکستانی موقف کا اعادہ کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…