بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان ،ایران نے مزید اقدامات پر اتفاق کرلیا

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان اور ایران نے توانائی، تجارت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور خطے میں امن وسلامتی کیلئے مزید اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان نے گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری عملدر آمد کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں .دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینگے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے . انتہائی پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے .دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کا کوئی دین
مذہب یا ملک نہیں ہوتا . داعش سے پورے خطے کو خطرہ ہے .دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہمسائیہ ممالک کو ملکر کام کر نا ہوگا .ایران پاکستان سے ملکر امت مسلمہ کے اتحاد کےلئے کر دار ادا کر نے کےلئے تیار ہے .امت مسلمہ کااتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ جمعرات کو ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے مابین ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوو ¿ں کا جائزہ لیا گیا اوردوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ خطے کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیادونوں رہنماﺅں کے درمیان مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہاکہ انتہائی پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے سے ہی خطے کی ترقی ممکن ہے انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کا کوئی دین . مذہب یا ملک نہیں ہوتا ۔انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلئے ہمسائیہ ممالک کو ملکر کام کر نا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ہمسائیہ ممالک کے درمیان خصوصا تیل، گیس، نجکاری اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے اور خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی ، انتہاءپسندی اور فرقہ واریت کے مشترکہ چیلنج کیخلاف مل کر لڑنا ہوگا۔جوادظریف نے کہاکہ ان کی سرتاج عزیز سے انتہائی پسندی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے جبکہ گیس پائپ منصوبہ بھی زیر غور آیاہے پاکستان اور ایران ملکر کام کر نے کےلئے پر عزم ہیں مجھے پاکستان دوبارہ آکر خوشی ہوئی ہے دونوں ممالک کے درمیان توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع موجود ہیں ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے میں امن وامان کےلئے سرحدوں پر سکیورٹی ضروری ہے انہوںنے کہاکہ ایران پاکستان سے ملکر امت مسلمہ کے اتحاد کےلئے کر دار ادا کر نے کےلئے تیار ہے اور امت مسلمہ کااتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران،پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن کی مکمل حمایت کرتاہے ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایٹمی معاہدے کے حوالے سے پاکستان سمیت سب کے کر دار کو سراہتے ہیںایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں انتہا پسندی اور علاقائی صورتحال پر بات چیت ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان باہمی تعاون میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جارہا ہے جبکہ توانائی اور ٹرانسپورٹ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی بھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ داعش سے پورے خطے کو خطرہ ہے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اس موقع پر صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ ایٹمی معاہدے کی کامیابی پر ایران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں گیس پائپ لائن منصوبے پر فوری پیشرفت کے خواہاں ہیں انہوںنے کہاکہ ہم بھارت سے تمام تصفیہ طلب امور بات چیت کے ذریعے حل کر نا چاہتے ہیں بھارتی ہم منصب سے ملاقا ت کےلئے23اگست کو نئی دہلی جاﺅنگا سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان اور ایران کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات ہیں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…