اسلام آبادین(نیوزڈیسک)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ادارے کام ضرورکریں مگر قانون کے دائرے سے تجاوز نہ کریں،ہم کارروائی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے لیکن ثبوت کے ساتھ کارروائی ہونی چاہیے۔جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر ستارہ ایاز کی طرف سے احتساب کمیشن پشاور سے متعلق شکایت پر چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے کہا کہ تفتیشی ادارے بے شک اپنا کام کریں لیکن قانون و آئین کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کریں، قانون و آئین سے تجاوز نہ کریں، پہلے بھی یہ بات کی ہے، دوسری بار پھر کہہ رہا ہوں، ثبوت ہے یا کارروائی کرنی ہے تو اہم اس کے راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے لیکن سینیٹرز اور ان کے خاندانوں کے عزت پر ہاتھ ڈالیں گے یا چادر اور چار دیواری پر ہاتھ ڈالیں گے تو میں یہ نہیں ہونے دوں گا۔





















