راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا پیٹر لیوائے نے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے جنوبی ایشیا پیٹر لیوائےنے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہو نے والی کامیابیوں کی تعریف کی ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کئے گئے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی صدر کے نمانئدے خصوصی برائے جنوبی ایشیا پیٹر لیوائے نے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر پاکستان کے اہم کردارکوخراج تحسین پیش کیااورآپریشن ضرب عضب میں کامیابیوں کوسراہا۔





















