راولپنڈی(نیوزڈیسک) فوجی عدالت کی جانب سے سات سخت گیر دہشت گردوں کو موت کی سزا سنادی ہے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان عاصم باجوہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ سزا پانے والے چھ دہشت گرد پشاور کے آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث تھے جبکہ ایک کراچی میں سانحہ صفورا میں ملوث پایا گیا۔اس کے علاوہ ایک دہشت گرد کو عمر قید کی سزا بھی سنائی گئی۔تاحال مجرمان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سزاؤں کی توثیق کردی ہے۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سزا پانے والوں کو فیئر ٹرائیل کا موقع دیا گیا اور انہیں اپیل کا حق حاصل ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سزا دینے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے جبکہ مجرمان کو قانونی معاونت فراہم کی گئی تھی
سات دہشت گردوں کو سزائے موت
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں