ہری پور(نیوزڈیسک) ہری پور(این این آئی)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری سے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا . حکومت نے سڑکوں،گیس اور بجلی کے معاملے پربہت توجہ دی ہے . ملک میں معاشی انقلاب آئےگا . ہزارہ موٹر وے پہلے مرحلے میں حویلیاں تک جائے گی . کراچی سے لاہور موٹر وے 3 سال میں مکمل کی جائے گی .موجودہ حکومت دور میں تمام منصوبے مکمل کرلیں گے وہ ہری پور میں تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید‘ گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان‘ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، ایم این اے کیپٹن (ر) محمد صفدر اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے ہزارہ موٹروے بارے وزیراعظم کو بریفنگ دی وزیر اعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا. رواں سال سڑکوں کی تعمیر کے لیے 112ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا جب کہ سڑک کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا پہلا زینہ ہوتاہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہزارہ موٹر وے پہلے مرحلے میں حویلیاں تک جائے گی جب کہ ہزارہ موٹروے کو 6 رویہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حویلیاں سے مانسہرہ تک دوسرے مرحلے کاجلد سنگ بنیاد رکھا جائے گا اور مانسہرہ سے تھاکوٹ تک چارلین کی موٹروے بنائیں گے
کراچی سے لاہور موٹر وے 3 سال میں مکمل کی جائے گی۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ ہزارہ موٹروے کا پچھلے سال ان ہی دنوں ہم نے جائزہ لیا تھا۔ اب دوبارہ میں نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کام کا جائزہ لیا ہے۔ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ چھ رویہ سڑک ہے‘ یہ موٹروے پہلے مرحلے میں حویلیاں سے مانسہرہ تک تعمیر ہوگی۔ اس کا سنگ بنیاد جلد رکھیں گے۔ میری کوشش ہوگی کہ یہ موٹروے جلد سے جلد مکمل ہو۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ہزارہ موٹروے کو مارچ 2017ءکے بجائے دسمبر 2016ءتک مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال سڑکوں کی تعمیر کے لئے 112 ارب روپے رکھے گئے ہیں آئندہ سالوں میں فنڈز میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت لاہور‘ کراچی موٹروے کا عنقریب سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ہزارہ موٹروے کراچی تک جائے گی۔ لاکھوں پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا۔ چیئرمین این ایچ اے کو کراچی لاہور موٹروے اگلے تین سال میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دیا ہے۔ یہ ٹارگٹ مکمل کرنے پر چیئرمین این ایچ اے کو انعام دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا جارہا ہے۔ اس سے ملک میں معاشی انقلاب آئے گا۔ سندھ اور بلوچستان میں بھی سڑکوں کا جال بچھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ گوادر سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے ژوب تک چھ رویہ موٹروے تعمیر ہوگی۔ گوادر کو خطے کا مرکز بنائیں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت اسلام آباد سے خنجراب تک موٹروے تعمیر ہو رہی ہے جس کے بعد خطے کے ممالک سے مواصلاتی رابطوں کو مضبوط بنایا جائے گا۔ اسلام آباد۔ خنجراب موٹروے سے خیبر پختونخوا کو بھی فائدہ ہوگا۔ راہداری منصوبوں کے تحت ملک میں سڑکیں‘ سکول‘ ہسپتال اور صنعتی یونٹ قائم ہونگے۔ ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ چند سال قبل عطاءآباد سڑک بہہ جانے سے بہت بڑا نقصان ہوا تھا۔ ہم نے اس کی جگہ سات کلو میٹر لمبی سرنگ تعمیر کی ہے جس پر 27 ارب روپے لاگت آئی ہے۔ اس ماہ کی آخر میں اس کا افتتاح کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ جب معاشی ترقی ہوتی ہے تو ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ انشاءاللہ اپنے موجودہ حکومت دور میں تمام منصوبے مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت سڑکوں کی تعمیر‘ گیس اور بجلی کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ میں خود ان منصوبوں کی نگرانی کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لواری ٹنل اگلے ڈیڑھ دو سال میں مکمل ہوگی۔ لواری ٹنل کی تعمیر کے لئے 1970ءسے باتیں ہوتی رہی ہیں مگر ہم نے اس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کا عزم کیا ہے۔
ہزارہ موٹروے کوچین تک لے کرجائیں گے ،نوازشریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں