بدھ‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2025 

فاروق ستار کا اسحاق ڈار سے رابطہ ،استعفوں کی واپسی کے لیے پانچ مطالبات پیش کر دیئے

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت اور ایم کیو ایم کے درمیان رابطے ، فاروق ستار نے اسحاق ڈار کو پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ، فاروق ستار کہتے ہیں استعفوں کی واپسی کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار سے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر فاروق ستار نے ملاقات کی جس میں فاروق ستار نے حالیہ صورتحال میں اسحاق ڈار کو ایم کیو ایم کے تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کو ٹارگٹ کرنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ آپریشن کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کیوں نہیں بنائی جاتی؟اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ آپریشن جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے ، ایم کیو ایم پریشان نہ ہو ، متحدہ کا پارلیمانی کردار خود اس کے بہترین مفاد میں ہے ، ایوان میں آئیں۔اس پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ استعفوں کی واپسی کا فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔ ایم کیو ایم نے استعفوں کی واپسی کے لیے حکومت کو اپنی شرائط سے آگاہ بھی کر دیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے حکومت کے سامنے فوری منظور کرنے کے لیے پانچ اہم مطالبات رکھ دیئے ہیں۔پہلا: الطاف حسین کا خطاب ٹی وی پر نشر نہ کرنے کی پابندی ختم کرنا،دوسرا: کراچی آپریشن کی نگرانی کے لیے فوری طور پر کمیٹی قائم کرنا،تیسرا : رینجرز آپریشن کو غیر جانبدار بنانا۔چوتھا: حراست میں لیے گئے افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کرنا،پانچواں: لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لیے فوری اقدامات کرنا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…