اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں ہونے چاہئیں، وزیراعظم نواز شریف

datetime 13  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومت نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفوں کے معاملے کو التوا میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ایم کیو ایم کے اراکین کی جانب سے استعفوں کے معاملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال سمیت آئینی اور قانونی ماہرین نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا حکومت استعفوں کے معاملے پر ایم کیو ایم رہنماو¿ں سے بات چیت جاری رکھے گی، اسپیکر ایم کیو ایم کے ساتھ بھی تحریک انصاف والا برتاو¿ کریں اور استعفوں کا معاملہ التوا میں رکھیں تاہم کراچی میں فورسز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری رہے گا۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے منظور نہیں ہونے چاہئیں اور متحدہ کو قومی دھارے میں رہ کر ملک اور جمہوریت کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔واضح رہے کہ ایم کیوایم نے گزشتہ قومی اسمبلی، سینیٹ سمیت اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے، جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرلیا ہے تاہم حکومت نے فوری طور پر ایم کیوایم کے ارکان کے استعفے منظور نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…