اسلام آباد(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔نجی ٹی ویکے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر مملکت زاہد حامد بھی اجلاس میں جاری ہے جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال جائے گا۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو منانے کے لئے مولانا فضل الرحمان کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔دریں اثنا وزیر اعظم میاں نوازشریف نے پارلیمانی جماعتوں کے رہنماﺅں کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے جس میں صورتحال پر غور کیا جائیگا۔ایک نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے کراچی آپریشن پر کسی قسم کا دباﺅ قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ایم کیو ایم کی قیادت کو یہ پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ ان کے جائز مطالبات ضرور سنیں جائینگے۔