اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں آج صبح سویرے سے ہی موبائل سروس جام کر دی گئی ،اچانک اٹھانے والے اس اقدام پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کے موقع یوم آزادی کے موقع پر سکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں موبائل سروس بند کردی گئی ۔اطلاعات کے مطابق سروس صبح 4بجے کے قریب بند کی گئی ،تمام موبائل آپریٹرز نے یہ قدم حکومتی اقدامات کے باعث اٹھایا۔یہ سب کل 14 اگست کیلئے ریہرسل کی جارہی ہے ۔موبائل سروس آج بعد از دوپہر دوبارہ بحال کر دی جائینگی جو آج رات پھر کسی وقت بند کر دی جائینگی۔























