اسلام آباد (نیوزڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کے استعفے کا معاملہ وزیراعظم کی وطن واپسی تک موخر کر نے اور اس معاملے کو پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں طے کر نے کا مطالبہ کردیا ہے یہ مطالبہ انہوںنے بدھ کو سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے ٹیلیفون پر رابطے کے دور ان کیا مولانا فضل الرحمن نے زور دیا کہ ایم کیو ایم کے ارکان کے استعفوں کی منظوری میں جلد بازی سے مسائل پیدا ہونگے اس لئے یہ معاملہ وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر موخر کیا جائے مولانا فضل الرحمن نے اسمبلی کے بعض قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سپیکر کے پاس استعفوں کے بارے میں فیصلہ کےلئے طویل وقت موجود ہے اس لئے استعفوں کے بارے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کر ناچاہیے مولانا فضل الرحمن نے زور دیا کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر یہ معاملہ پارلیمانی لیڈروں کے اجلاس میں طے کیا جائے دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی ان استعفوں کو انتہائی غیر متوقع اور حیران کن قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ ایک جذباتی عمل ہے جس کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ تحمل سے ہونا چاہیے لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ ہم کراچی میں امن اور استحکام چاہتے ہیں جبکہ اس قسم کی صورتحال سے مسائل بڑھیں گے سراج الحق نے کہاکہ ایم کیوایم کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک خصوصاً کراچی میں امن اور استحکام کی بحالی کےلئے اپنا کر دارادا کر ناچاہیے جلد بازی میں جذباتی طورپر کئے گئے فیصلوں کا اچھا نتیجہ نہیں نکلے گا انہوںنے کہاکہ استعفوں کا معاملہ مرکزی حکومت کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہے دونوں فریقین کو مفاہمت کے ذریعے مسائل حل کر ناہونگے























