کراچی (این این آئی)کراچی میں پولیس پر بڑاحملہ ہوگیا،متعدد جاںبحق و زخمی، کراچی کے علاقے کورنگی زمان ٹاو¿ن میںنامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 4پولیس اہلکار شہید اور 2زخمی ہوگئے ہیں ۔ملزمان واقعہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے زمان ٹاو¿ن تھانے کی موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے کورنگی کے علاقے زمان ٹاﺅن میں پولیس پرفائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردوں کو چن چن کر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔تفصیلات کے مطابق کورنگی میں زمان ٹاو¿ن پولیس اسٹیشن کی حدود میں بدھ کو پولیس اہلکار حنیف نہاری ہوٹل پر کھانا کھا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں6اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ چار اہلکار راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت اے ایس آئی عقیل، کانسٹیبل جمیل،کانسٹیبل انور اورکانسٹیبل اخترکے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ میں 2پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔شہید چاروں اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یس ایس پی کورنگی نعیم شیخ کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوارچار حملہ آوروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعہ کے بعد آئی جی سندھ ،ایڈیشنل آئی جی کراچی ،راجہ عمرخطاب ،فاروق اعوان اور ایس پی کورنگی سمیت متعددپولیس افسران نے جائے وقوعہ کا دورہ کیااور شواہد اکٹھے کیئے ۔ آئی جی سندھ نے جائے وقوعہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے اعلی افسران واقعہ کی جامع تفتیش کر رہے ہیں۔ ایک ایک دہشت گرد کو چن چن کر منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جائے وقوع سے کچھ شواہد ملے ہیں۔ ایسے واقعات پولیس کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے کہا واقع میں ملوث افراد کو گرفتار کریں گے۔ جائے وقوع سے کچھ شواہد مل چکے ہیں۔ واقع میں ایس ایم جی استعمال ہوئی ہے اور خول بھی ملے ہیں۔ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ سے زمان ٹاو¿ن تھانے کی موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 4پولیس اہلکاروں کے قتل کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے ورثاءکو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے ہر اہلکار کے ورثاءکے لیے 20لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا ہے ۔دریں اثناءوزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے بھی واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے ایک بزدلانہ کارروائی کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہید اہلکاروں کے لواحقین کو محکمہ پولیس میں ملازمت دی جائے گی اور ان کی تنخواہیں بھی جاری رکھی جائیں گی ۔
کراچی میں پولیس پر بڑاحملہ ہوگیا،متعدد اہلکارجاںبحق و زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
گھر بیٹھے شناختی کارڈ پر تصویر اور مستقل پتہ تبدیل کروانے کا طریقہ
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لیے بڑی سہولت متعارف
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج ایک ساتھ لگانے کا فیصلہ
-
پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق



















































